یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار

56 / 100

یوکرینی صدر ولودیمر زیلنسکی اور دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی عین موقع پر پکڑی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی یہ سازش روس یا کسی اور دشمن ملک میں نہیں بلکہ یوکرین میں ہی صدر سمیت اعلیٰ حکام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے والے اسٹیٹ گارڈز کے دو کرنل رچا رہے تھے۔

یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار

یوکرین کے سیکیورٹی سروسز کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ولودیمر زیلنسکی اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو کرنل رینک کے اسٹیٹ گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا خلائی مشن چاند کے مدار میں داخل

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں افسران فروری 2022ء میں شروع ہونے والی روس جنگ سے پہلے بھرتی ہوئے تھے اور روس کے ایجنٹ تھے۔ پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

یوکرین سیکیورٹی سروس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دونوں افسران کو ایسے کسی شخص کو تلاش کرنا تھا جو صدر کی سیکیورٹی پر مامور ہو اور صدر کو یرغمال بناکر قتل کرسکے۔ تاحال روس کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!