تشکرنیوز: 24ویں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، بلوچستان ہائی کورٹ کےچیف جسٹس محمد ہاشم خان نے گورنر سےحلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزرا، سیاسی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرٹیکل 101 ون کے تحت گورنر کی تقرری کی منظوری دی۔
شیخ جعفر مندوخیل کا شمار بلوچستان کے سینئیر سیاست دانوں میں ہوتا ہے، وہ 2002، 2008 اور 2013 میں 3 مرتبہ عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی رکن منتخب ہوئے۔
پولیس اہلکاروں پر حملہ آوروں کو معافی نہیں، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی تھی۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے بتایا تھا کہ ناگزیر وجوہات پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی، گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو شام 6 بجے ہوگی۔
اس سے ایک روز قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔
درٰن اثنا، پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جہاں چیف جسٹس جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے صوبے کے 40ویں گورنر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔