سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد / پی پی رہنما نبیل گبول ملاقات

تشکر نیوز: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد / پی پی رہنما نبیل گبول ملاقات سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے پی پی رہنما نبیل گبول اور خلیل ہوت کی قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کی۔  ملاقات میں لیاری کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد / پی پی رہنما نبیل گبول ملاقات

ملاقات کے دوران آفتاب عالم چانڈیو، ظفر پلیجو، محمد علی شیخ، سید سردار شاہ، ایاز حسین تنیو اور عبد الجبار شیخ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے واٹر کارپوریشن حکام کو لیاری میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا۔ لیاری میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ پی پی رہنما نبیل گبول

سی ای او واٹر کارپوریشن نے پی پی رہنما کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن لیاری سمیت شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انجینئر سید صلاح الدین احمد

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری نے پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں۔ سی ای او واٹر کارپوریشن پی پی رہنما نبیل گبول نے واٹر کارپوریشن میں لائی گئی اصلاحات اور دفاتر کی صفائی ستھرائی کے عمل کو سراہا۔ ترجمان پی پی رہنما نے سی ای او واٹر کارپوریشن کے مثبت کردار اور شہر کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان

64 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!