آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستانی پلیئنگ الیون کیا ہو گی؟

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کے ان فٹ ہونے کے بعد نعمان علی کے میچ کھیلنے کا امکان ہے جبکہ ساجد خان کل پرتھ میں قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے بھی میچ کھیلنے کا قوی امکان ہے جبکہ آل راؤنڈر سلمان آغا کا پرتھ ٹیسٹ کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور حسن علی کی شمولیت یقینی ہے جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کے علاوہ مزید 3 فاسٹ بولرز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!