...

رینجرز اور پولیس کی کچے کے علاقے میں جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کے دوران اندرونِ سندھ کچے کے علاقے  کندھ کوٹ سے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے2 عددایس ایم جی،2 عدد پسٹل، ایک عدد 12 بور رپیٹر اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

رینجرز اور پولیس کی کچے کے علاقے میں جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

 تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پرقتل،اقدام قتل،ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزما ن کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔چھاپہ مار کاروائی کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل،اقدام قتل اور دیگر جرائم کی متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں۔ آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمارجبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کیلئے دیگر گینگ کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن  1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

52 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.