خضدار میں دھماکے کے بعد سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

تشکر نیوز: خضدار میں دھماکے کے بعد سندھ میں اگلے حکم تک سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات دے دیے گئے۔ وزیر داخلہ سندھ کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے خضدار میں پریس کلب کے سامنے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

خضدار میں دھماکے کے بعد سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

مزید بتایا گیا کہ ضیا الحسن لنجار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سندھ میں اگلے حکم تک سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، اہم سرکاری و نجی دفاتر، بلڈنگز سمیت حساس تنصیاب پر سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی و چیکنگ اقدامات کو ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ پولیس تعیناتی کو نمایاں رکھنے کے علاوہ ڈیوٹی پوائنٹس خالی نہ چھوڑے جائیں اور ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں آئیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں چمروک چوک پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

صدر پریس کلب محمد صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، زخمی ہونے والے راہگیروں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!