اے ایس پی شہربانو پیا گھر سدھار گئیں، مہندی اور شادی کی تصاویر، ویڈیوز سامنے آگئیں

تشکر نیوز: اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی پیا گھر سدھار گئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

رواں برس 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا۔

اے ایس پی شہربانو پیا گھر سدھار گئیں، مہندی اور شادی کی تصاویر، ویڈیوز سامنے آگئیں

اس کے بعد شہربانو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہیں، اب حال ہی میں ان کی شادی کی تقریبات ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

شہربانو کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے، ان کی مہندی کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کیں اور  ساتھ ہی میک اپ آرٹسٹ نے بھی خاتون پولیس افسر کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔

شہربانو نے مہندی پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شرارا زیب تن کیا جو کہ پیلے رنگ کا تھا۔

اس کے علاوہ اپنی بارات پر اے ایس پی شہربانو سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں۔

بارات کی اس ویڈیو میں شہربانو کی انٹری سمیت انہیں اسٹیج پر دُلہا کے ساتھ بیٹھے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب 28 اپریل کو ہوئی۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!