آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت

تشکر نیوز: آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے شہید کسٹمزحکام کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس ہی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوامیں 2مختلف واقعات میں 8 کسٹمزحکام کی شہادتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئرفوجی کمانڈرزنے شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے اہلِ خانہ سےاظہاریکجہتی کیا۔ شہداکےاہلخانہ نے پاک فوج کےاظہاریکجہتی پراظہارتشکرکیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدااورغازی ہمارافخرہیں، ہرپاکستانی شہدااورغازیوں کامکمل احترام کرتےہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج کاامن واستحکام شہداکی مرہون منت ہے، پوری قوم شہداکےخاندانوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

 

 

43 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!