...

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت مددگار 15 ایمرجینسی کی بہتری کیلئے اجلاس 

تشکرنیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت مددگار 15 ایمرجینسی کے لیئے دور رس نتائج اور اقدامات میں مزید بہتری پر مشتمل اصلاحات کو متعارف کرانیکے لیئے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور اس حوالے سے شرکاء کے مابین ہونیوالی تفصیلی بات چیت اور تبادلہ خیال کے بعد مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب،ڈی آئی جیز،سی ٹی ڈی،ہیڈکواٹرز،کرائم اینڈ انویسٹیگیشن،آئی ٹی،ٹریفک،اسٹبلشمنٹ،فائنانس اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ اجلاس مددگار15 ایمرجنسی، کمپلینٹ اینڈ ریسپانس سسٹم کو مزید تقویت دینے اور اسے مفاد عامہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیکے لیئے قابل عمل دستاویزی امور پر مشتمل جامع تجاویز/ سفارشات برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مددگار 15 ایمرجنسی سروس کی بہتری اور اسے عین عوام کی امنگوں کے مطابق بنانے کے لیئے اشد ضروری ہیکہ شہریوں کی شکایات پر مددگار 15 پولیس موبائلز ریسپانس اور جائے وقوعہ تک فوری رسائی کے ٹائم کو مزید کم کیا جائے اور ایسا کرنیکا مقضد صرف اور صرف عوام کی بروقت مدد اور عوام دوست پولیسنگ کا فروغ ہے۔

انہوں نے مددگار 15 اصلاحات کے حوالے سے جامع سفارشات/ ترتیب کے حوالے سے ڈی آئی جیز،ہیڈ کوارٹرز،اسٹبلشمنٹ، آرآرایف اور فائنانس پرمشتمل کمیٹی کے قیام کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سفارشات کو حتمی شکل دینے سے قبل ناصرف باہم مشاورت بلکہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی دنیا میں رائج بہترین پولیسنگ نظام کاجائزہ لے کر مؤتر اور کامیاب پولیسنگ کے لیئے انکی ماہرانہ رائے،تجاویز اور ترجیحات کا بھی اپنی شفارشات میں احاطہ کریے۔

آئی جی سندھ نے دوران اجلاس اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ کے عمل میں مددگار 15 فورس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر پر رنگے ہاتھوں گرفت ڈالنے کے لیئے مددگار 15 ک بحیثیت مجموعی کرادر بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بتدریج مگر برق رفتاری سے جدید پولیس کے لیئے راہیں ہموار کرنا ہونگی تاہم اس امر کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیئے ہمیں شہریوں کے تعاون اور سپورٹ کی بھی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ترقی یافتہ ممالک میں جرائم پرمضبوط گرفت کا مطلب جدید اور ماڈرن تیکنیکس و نظام سے آراستہ پولیسنگ ہے۔

45 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.