رضویہ سوسائٹی تھانےکی حدود میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.. ایس ایس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی

تشکر نیوز: رضویہ سوسائٹی تھانےکی حدود میں پولیس کا 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس  مقابلہ بمقام مین روڈ جہانگیر آباد ندی کنارہ کے پاس ہوا.  دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ 1 ڈاکو بلاضرب گرفتار، جبکہ 2 ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے.

زخمی ملزم کی شناخت راقب ولد شمس الدین کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت شہیر عرف کاجل ولد محمد شاہد کے نام سے جبکہ فراری ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی.

پولیس نے موقع سے 1 عدد 30 بور بےبی کلاشنکوف لوڈ میگزین 2 راؤنڈز، 4 عدد چھینے ہوئے موبائل فون 3 ہزار روپے نقد بمعہ پرس، 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، چھینے ہوئے آرٹیفیشل جیولری برآمد کرلی.

زخمی ملزم کو ہسپتال جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فراری ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے. پولیس زخمی ملزم اور انکے گرفتار ساتھی کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے.

6 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!