...

مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

تشکر نیوز: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ تشکر نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دےدی، پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔

صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکریٹری کریں گے اور ڈی جی بھی تعینات ہوگا۔ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اور تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا، انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر اسپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.