پشین میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

پشین(تشکر نیوز) پشین میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تشکر  نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سنزلہ پہاڑ میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کوئٹہ کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشت گرد رسالدار لیویز حمیداللہ کی شہادت میں ملوث تھے، عوام سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کریں۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!