کراچی میں خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خود کش حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ہنجگور سے بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر مامور دوسری گاڑی میں سوار سیکیورٹی گارڈ کا بیان سامنے آگیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ ہم غیر ملکیوں کی گاڑی کے پیچھے دوسری گاڑی میں سوار تھے، ایک دم خودکش دھماکہ ہوا، حملے میں گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں پولیس نے غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!