چوہدری پرویز الہی کے اہل خانہ کی عبو ری ضمانتوں کی منسوخی کے لئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے اہل خانہ راسخ الہی ،زارہ الہی اور تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کے الزام میں درج مقدمے میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے لیے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو مزید دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی جس میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت کے روبرو راسخ الہی تحریم الہی اور زارا الہی کے وکیل عامر سعید راں نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے راسخ الہی ،زارہ الہی اور تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کے مقدمی میں عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کی گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانت منظورہ کا فیصلہ سنایا، لہذا عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔عدالت نے ملزمان کے وکیل کی جانب سے جواب کے لیے مہلت دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!