سندھ رینجرز، پولیس  کی کارروائی : اسنیپ چیکنگ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دو مختلف کاروائیوں میں کراچی کے علاقوں فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور سچل کٹ جمالی پل سے دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان شاہد،محمد رضوان عرف وڈیرہ، سعید خان عرف تورے اور محمد عامرکو گرفتارلیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا

       ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتی ہوئے کراچی ٹول پلازہ انسپکٹر مبین فاضل شہید چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ ایک مسافر بس سے ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

10 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!