...

کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی

  کراچی(تشکر نیوز) ملیر سٹی کے علاقے برہانی ٹاؤن میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش تشدد زدہ تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 40 سالہ اسما زوجہ کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائیگا ۔ اس ضمن میں پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

9 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.