بارشوں کے دوران آسمانی بجلی، چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

تشکر نیوز: بلوچستان میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ بارشوں سے 40 گھروں کو مکمل اور 92 کو جزوی نقصان پہنچا۔

تشکر نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بھی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس سے مکران کوسٹل بیلٹ، سوراب، قلات اور کوئٹہ ڈویژن میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ موجودہ سسٹم مکران کو سب سے زیادہ متاثر کر سکتا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں لنک رودز کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کے لیے سروے جاری ہے۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے بتایا کہ مکران ڈویژن میں ضرورت کا تمام سامان فراہم کردیا گیا ہے، گوادر میں بھی ڈی واٹرنگ پمپس پہنچا دیے ہیں جبکہ پسنی میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں بعض برساتی نالوں پر تجاوزات ہیں، جن برساتی نالوں پر تجاوزات نہیں وہاں پانی کا اخراج جاری ہے۔

10 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!