ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد

تشکر نیوز: ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بہاولپور سے بر آمد ہوئی ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق خاتون نواحی علاقہ چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مردہ حالت میں پائی گئی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا، خاتون پر تشدد کرنے والے ریلوے پولیس اہلکار میر حسن کو گرفتار کر کے ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردی ہے اور واقع کی تفتیش جاری ہے۔

مریم بی بی کے بھائی افضل کے مطابق اس کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پمیں ملازمت کرتی تھی اور عید کرنے کے لئے جڑانوالہ آرہی تھی، ورثا نے خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کی رات کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ملت ایکسپریس ٹرین میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون مسافر پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقتولہ خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

گرفتار پولیس اہلکار نے بیان دیا تھا کہ خاتون مسافروں کو تنگ کر رہی تھی، منع کرنے پر خاتون نے مجھ سے بھی بدتمیزی کی، جس پرطیش میں آکر ہاتھ اٹھانا پڑا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ کا کہنا تھا کہ ایسے اہلکار کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جاۓ گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!