ڈاکوؤں نے عید کے روز ایک اور گھر میں صف ماتم بچھا دیا

کراچی (تشکرر نیوز) ڈاکوؤں نے عید کے روز ایک اور گھر میں صف ماتم بچھا دیا گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 1 اور شہری کی جان لے لی مقتول کی شناخت تراب زیدی کے نام سے ہوئی۔پولیس مقتول تراب اے ٹی ایم سے رقم نکال کر نکلا تھا ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

پولیس ملزمان کی فائرنگ سے تراب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا مقتول کی لاش ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی گلشن اقبال چورنگی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار۔۔ ایس ایچ او گلشن اقبال کو فی الفور معطل کرنیکے احکامات۔۔ ایس ایس پی ایسٹ انکوائری اور جامع تفتیش کے تحت ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کریں۔

 

 

ایس ایچ او کے سروس ریکارڈ کی تفصیلات برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کی جائے۔وزیر داخلہ سندھ فیلڈ میں آکر عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اسٹریٹ کرائمز اور اسٹریٹ کریمنلز کی بیخ کنی کی جائے۔ معصوم اور بیگناہ شہریوں کو دوران واردات قتل کرنیوالے درندوں کے خلاف آہنی اقدامات کیئے جائیں۔وزیر داخلہ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!