عید کے پُرمسرت موقع پر سیاچن میں تعینات پاک فوج کے جوانوں کو سلام

پاک فوج کے جوان وطنِ عزیز کے دفاع کے لئے پر عزم ہیں کیونکہ قوم کی خوشیاں پاک فوج کی قربانیوں سے وابسطہ ہے، پاک آرمی کے یہ محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحراؤں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عیدیں سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربان کرتے ہیں۔

برفیلے پہاڑوں کی سرزمین سیاچن میں دفاعِ وطن پر مامور پاک فوج کے جوان اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ ہمیں بہت فخر ہے کہ اللہ تعالی نے موقع فراہم کیا کہ ہم خوشیوں سے بھرے اس تہوار پر بھی اس سر زمینِ پاکستان کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے رہا ہیں۔

جوانوں کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے گھر والوں اور پورے پاکستان کو عید الفطر مبارک ہو، گھر والوں کی یاد کے باوجود یہاں عید الفطر گزارنے پر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

ہم انشاء اللہ ہر وقت، ہر موسم اور ہر محاذ پر اس ملک کی بقا کے لیے لڑنے کو تیار ہیں ، ہماری یہ گزارش ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر غیر ملکی عناصر پاک فوج کے خلاف پروپگنڈا کر رہے ہیں، ان کے خلاف جنگ لڑنے میں آپ اپنا کردار ادا کریں، ہم یہاں اس مشکل موسم میں بھی ملک کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، جب تک اس پاک دھرتی کے بہادر سپوت کھڑے ہیں پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

ایک جوان کا کہنا تھا کہ میں سب سے زیادہ اپنی اکلوتی بیٹی کو یاد کر رہا ہوں اورآنے سے پہلے میں نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا تھا کہ یہ عید میں اس کے ساتھ گزاروں گا، یہ عید میں اپنی اہلیہ اور گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا تھا لیکن ملک و قوم کی خاطر میں کچھ بھی قربان کرنے کو تیار ہوں ، میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے عید منائیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!