ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

تشکر نیوز: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی اور دو سال بعد اہلیان پاکستان نے کورونا وائرس کی پابندیوں کے بغیر عید کی خوشیاں منائیں۔ نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!