...

پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی کی وارتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

تشکرنیوز: پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ناردرن بائی پاس سے دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث2 ملزمان خلیل احمد اور حبیب اللہ کو گرفتارلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عددنائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن،2عدد چوری شدہ موبائل فونز اورایک عددموٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں ناردرن بائی پاس، گلشن غازی، یوسف گوٹھ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.