...

گلشن معمار میں 4 سالہ بچے کی حاضر دماغی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 4 سالہ بچے حسنین نے بہادری اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اپنے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ تشکر نیوز کے مطابق ڈکیت کمسن حسنین کے گھر داخل ہوئے، اس کی والدہ اور اس کے ہاتھ رسیوں سے باندھ دیے اور لوٹ مار شروع کردی، تاہم حسنین نے رسیوں سے بندھے ہاتھ دانتوں سے کھول کر یر غمال بنے اپنے اہل خانہ کی مدد کی۔

اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کو گھیرے میں لے لیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مغربی حفیظ بگٹی گلشن معمار پہنچے اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے بچے کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.