...

کنگنا رناوت نے گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں کی تردید کردی

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے درمیان بولی وڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے گائے کا گوشت کھانے کی خبروں کی تردید کردی۔ سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ وہ گائے کا گوشت یا کسی اور قسم کا سرخ گوشت نہیں کھاتیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ان کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ انہیں گائے کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے یوگا اور آیورویدک طرز زندگی کی وکالت اور فروغ کرتی ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے میرے امیج کو خراب کرنے کے کام نہیں آئیں گے۔ کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ’میرے مداح مجھے جانتے ہیں، ہندو ہونے پر فخر ہے۔

کنگنا رناوت کی جانب سے افواہوں کی تردید اس وقت سامنے آئی جب کانگریس کے رہنما وجے وڈیٹیوار ،جو مہاراشترا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، نے الزام لگایا کہ کنگنا نے ایک بار ٹویٹ کیا تھا کہ وہ گائے کا گوشت پسند کرتی ہیں اور کھاتی بھی ہیں اور بی جے پی نے اب انہیں آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔

یاد رہے کہ بولی وڈ اداکارہ بھارت میں 19اپریل 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن لڑ کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ وہ بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔ خیال رہے کہ بھارت کی متعدد ریاستوں میں ہندو گائے کو مقدس سمجھتے ہیں اور اس کو ذبح کرنا غیر قانونی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.