توشہ خانہ کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 11دسمبر تک ملتوی 

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عمر خان عدالت میں پیش ہوئے ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ پیش نہ ہو سکے،نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی،عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 11دسمبر تک ملتوی  کردی۔

توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 11دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!