عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹائم میگزین کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیے جانے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹائم میگزین کا ’پرسن آف دی ایئر‘ فلسطینی صحافیوں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں کو ہونا چاہیے تھا جنہوں نے نسل کشی کا مقابلہ کرتے ہوئے ناقابلِ یقین جرأت کا مظاہرہ کیا۔