پا کستان رینجرز، پولیس کی  دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی اورراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اسلامیہ کالونی اورنگی ٹاؤن سے دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی اورراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث2 ملزمان نوید خان اور علی حسین عرف جاجو کو گرفتارلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں قصبہ کالونی، مومن آباد، اورنگی  ٹاؤن، غنی چورنگی، فرنٹیئر کالونی، گولیمار سائٹ ایریا، ناظم آباد، بفرزون، گارڈن، بنارس اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اورچھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں 60سے زائد موبائل فونز اور مبلغ4 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کی جانب سے  بفرزون کراچی میں الیکٹرونکس دوکان سے اسلحے کے زور پر نقدی، لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان لوٹ کرجائے واردات سے فرار ہونے کی  سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی جس میں ملزمان کو لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

                 گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!