آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا بیورو چیفس کے اعزاز میں افطار ڈنر

کراچی(تشکر نیوز) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا بیورو چیفس کے اعزاز میں افطار ڈنر انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے بیورو چیفس اور نیوز ڈائریکٹر کے اعزاز میں دیئے جانے والے افطار ڈنر پر ملک کے الیکٹرانک میڈیا کے سینئر جرنلسٹ بیورو چیفس حضرات کی آئی جی ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر میں شرکت ۔

نئے تعینات انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے تمام جرنلسٹس سے ملاقات کی اور آئندہ دنوں میں سندھ پولیس کی جانب سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔۔

اس موقع پر تمام سینئر جرنلسٹس حضرات کا  غلام نبی میمن کو بطور آئی جی تعیناتی پر مبارکباد اور مستقبل میں کراچی سمیت پورے سندھ صوبے کے امن و امان  کیلئے بہتر حکمت عملی بنانے پر زور دیا ۔۔

اسٹریٹ کرائم اغوا برائے تاوان سمیت پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف جلد از جلد بھرپور ٹارگیٹیڈ آپریشن کا آغاز کرنے پر بھی آئی جی سندھ کو پرزور مطالبہ کیا جسے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے فوری طور پر منظور بھی کیا اور روزانہ کی بنیاد پر صحافیوں سے ڈیٹا بھی شئیر کرنے پر اتفاق کیا۔۔

انکا مزید کہنا تھا کے صحافتی برادری ہماری تیسری آنکھ ہے پولیس کو ہدایت جاری کردی ہے کے صحافیوں کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!