...

کراچی کے وسیع تر مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے وسیع تر مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، شہر کو درپیش دیرینہ اہم مسائل کے حل کے لئے سٹی کونسل کی متفقہ منظور کردہ قرارداد کو زیادہ فوقیت حاصل ہوگی، سٹی کونسل کے اجلاس سے قبل تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے اور مشاورت کی روایت قائم کر رہے ہیں،جماعت اسلامی کے مشورے سے سٹی کونسل کی کمیٹیوں کی تعداد کو بڑھا کر 37کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جو سیاسی جماعت ساتھ دے گی اس کے ساتھ مل بیٹھ کر کام کریں گے، شہری معاملات کو حل کرنے کے لئے سٹی کونسل کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پرامید ہوں کہ کل سٹی کونسل کا اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سبزہ زار پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم، چیف وہپ کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد ، جمن دروان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سٹی کونسل کا بنیادی کام ایسی پالیسی بناناہے جس کا فائدہ کراچی والوں کو پہنچے، ہر کسی کو اپنا نکتہ نظر بیان کرنے کا حق ہے مگر احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے، صرف احتجاج سے معاملات حل نہیں ہوتے، اپوزیشن جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ شہری مسائل کے حل کے حوالے سے ہماری سنجیدگی کو محسوس کرتے ہیں لہٰذا ڈپٹی میئر کراچی نے جماعت اسلامی کے نمائندوں سے بات چیت کی جس میں ان کی طرف سے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ ہوا، انہوں نے سٹی کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانی، سیوریج، گیس اور بجلی شہر کے بنیادی مسائل ہیں جس پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان مسائل پر باری باری سٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، سرد موسم میں گیس کی عدم فراہمی پر کل کے اجلاس میں بات کریں گے اور اس حوالے سے قرارداد منظور کی جائے گی، اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن اور ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کے لئے بھی قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کو اب کراچی کے ہر ٹائون میں اپنا پراپرٹی انسپکٹر لگانے کا اختیار حاصل ہے، سندھ اسمبلی سے اس کی قرارداد منظور کرالی اب سٹی کونسل سے منظوری لینی ہے، فلسطین میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ،کل ہم اظہار یکجہتی کے لیے گلستان جوہر انڈر پاس کو ان سے منسوب کرنے جارہے ہیں،بحریہ ٹاؤن کا پیسہ جو کراچی کو ملا اس کے لئے سٹی کونسل طے کرے کہ وہ کہاں خرچ ہو، اگر کونسل گرین لائن کی قرارداد منظور کرے تو وفاق کو کرنا پڑے گا ،کل کے اجلاس کے بعد اگلا اجلاس جلد بلائیں گے،ہمارے دائرہ کار میں جو چیزیں آتی ہیں وہاں کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئیں ملکر سب شہر کے لئے کام کریں ،اختلاف کریں لیکن مسائل کے حل کے لئے ساتھ بیٹھیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کسی بھی ایوان کا تقدس ہوتا ہے لہٰذا پارلیمانی روایات کو ہرگز پامال نہیں کرنا چاہئے تمام جماعتوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ اختلاف رائے اپنی جگہ رکھیں مگر اس شہر کے لئے سنجیدگی سے مل کر کام کریں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے جب نالوں اور پارکوں پر چائنا کٹنگ ہوا کرتی تھی، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کا حق ادا کیا ہے ،معاشی بھنور سے ملک کو نکالنے کے لئے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے درمیان سے نکلے، زندہ قومیں غلط فیصلوں سے سبق حاصل کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ جس کسی نے غلط کام کیا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونا چاہئے، غلطیوں کو تسلیم کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ماضی میں الائنس بنے لیکن سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو چنا،عوام کے ساتھ جس طرح پیپلز پارٹی کھڑی رہی وہ سب کے سامنے ہے جس طرح کوویڈ میں کردار ادا کیا ،سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کرے گی، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ،ماضی میں 99لیکن اس بار سینچری کراس کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.