...

اسرائیل کا این جی او کی گاڑی پر حملہ؛ 7 امدادی کارکن ہلاک

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے میں ورلڈ سینٹرل کیچن نامی غیر ملکی این جی او کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 ملازمین ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملے کو امدادی کارکنان کو خوف زدہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست غزہ میں امدادی کاموں کو روکنا چاہتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے این جی او کی 3 گاڑیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ گودام میں امدادی سامان اتار کر واپس لوٹ رہے تھے۔ گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

این جی او نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 7 ملازمین مارے گئے جن کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ سے ہے۔ دو افراد کے پاس امریکا اور کینیڈا کی دہری شہریت بھی تھی۔ این جی او نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی نقل و حرکت سے متعلق اسرائیلی فوج کو آگاہ کردیا گیا تھا اس کے باوجود نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.