...

لازمی نہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہیں، نوال سعید

مقبول اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز کی جانب سے کیے جانے والے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں۔ نوال سعید نے حال ہی میں نادیہ خان کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنے پرانے کرکٹرز کی جانب سے میسیج کیے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی شو کے دوران ان کے منہ سے ایسے ہی کرکٹرز کی بات نکل گئی تھی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کی بات جھوٹی نہیں تھی۔

اداکارہ کی جانب سے کرکٹرز کی دوبارہ بات کرنے پر میزبان نادیہ خان اور ساتھی اداکاروں اعجاز اسلم سمیت سید جبران نے مختلف کرکٹرز کے نام لینا شروع کیے، جس پر نوال سعید مسکراتی رہیں۔ اسی دوران میزبان نادیہ خان نے کہا کہ غیر شادی شدہ کون سے کرکٹرز ہیں، ان سب کے نام لیے جائیں، جس پر نوال سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج کرنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں۔

نوال سعید کی بات پر نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں شعیب ملک نے میسیجز بھیجے؟ جس پر اداکارہ مسکراتی رہیں اور کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا۔ اس سے قبل اکتوبر 2023 میں نوال سعید نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا تھا کہ متعدد کرکٹرز انہیں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جن میں زیادہ تر ان کی خوبصورتی کی تعریفیں ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ کرکٹرز کے پیغامات پڑھ کر حیران رہ جاتی ہیں کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.