شہریوں کو پیٹرول کے بعد بجلی کا بھی زودار جھٹکا

تشکر نیوز: شہریوں کو پیٹرول کے بعد بجلی کا بھی زودار جھٹکا نیپرا کا بجلی 2روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، کراچی پر بھی اطلاق

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی ۔۔ نیپرا نے بجلی دو روپے پچھتر پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دے دیا گیا۔

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔۔ نیپرا نے بجلی دو روپے پچھتر پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔ بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔۔ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل،مئی اورجون میں کی جائیں گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔۔ اضافے کا صارفین پر پچاسی ارب بیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!