کراچی کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا، پولیس اشرافیہ کی حفاظت کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ کی صورتحال بدترین ہے، کراچی کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اشرافیہ کی حفاظت کررہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں ساڑھے 4 ہزار ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں، 48 افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہو گئے، رولنگ کلاس ہماری تقدیر فیصلے کرتے ہیں، پولیس کو ہماری حفاظت کرنی چاہیے لیکن وہ اشرافیہ کہ حفاظت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ کراچی کے حالات کو بڑھا چڑھا کر بیان کررہے ہیں، کون بڑھا چڑھا کر بیان دے رہا ہے، کیا لوگ جاں بحق نہیں ہوئے ؟کیا بچوں کو تعلیم مل رہی ہے ؟‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال بدترین ہے، قاتلوں اور ڈاکوؤں کے لیے یہ سرزمین کھلی چھوڑ دی گئی ہے، کراچی جو پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے اسے ڈاکوؤں کے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے، رمضان میں مہنگائی کو کم کیا جاتا ہے سہولیات دی جاتی ہیں، یہاں مہنگائی بڑھ جاتی ہے، لا اینڈ آرڈر بد بدترین بن جاتا ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!