...

9 مئی مقدمات: شیخ رشید، زرتاج گُل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گُل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ تشکر نیوز‘ کے مطابق سانحہ 9 مئی سے متعلق 3 تھانوں (تھانہ ٹیکسلا، مورگاہ، کینٹ) کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔

شیخ رشید، سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا اور زرتاج گل اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا اور مقدموں میں دہشت گردی کی دفعات پر بھی سوالات اٹھائے۔ پراسیکیوشن نے چالان کی نقول کی فراہمی کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی۔

دریں اثنا شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، کرنل اجمل صابر، زرتاج گل، چوہدری ساجد، واثق قیوم، تیمور مسعود اکبر سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ ’27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کریں‘

عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی 3، 3 نقول ہمیں فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیسز چل رہے ہیں، 11 کیسز دہشت گردی عدالت میں ہیں، آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو آگے جانا چاہیے، غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے، بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی، نواز شریف کی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.