پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے مختلف ممالک کے انداز اور لہجے میں انگریزی زبان بول کر مداحوں کو حیران کردیا۔ صنم سعید کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جس میں شو کی میزبان سونیا رحمان ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ کو دنیا کے چند ممالک کے نام دیتی ہیں۔
شو کی میزبان صنم سعید کو ٹاسک دیتی ہیں کہ ان ممالک میں جس انداز اور لہجے میں انگریزی زبان بولی جاتی ہے، آپ کو بالکل اُسی انداز اور لہجے میں انگریزی زبان میں بات کرنی ہے۔ میزبان کی جانب سے ٹاسک ملنے پر صنم سعید نے آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، روس اور بھارت کے لوگوں کے لہجے کو اپناتے ہوئے زبردست انداز میں انگریزی زبان بولی۔
اسی کے ساتھ جب صنم سعید جرمنی اور جنوبی افریقہ کے لوگوں کے انداز میں انگریزی بولنے لگیں تو اُنہیں مشکل پیش آئی۔ صںم سعید کو متعدد انداز اور لہجوں میں شاندار انگریزی بولتا سُن کر مداح حیران ہوگئے اور اُن کی تعریف میں تبصروں کی برسات کردی۔