...

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ماہر نے اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کو بے نقاب کردیا

جنیوا: فلسطینی علاقوں میں حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ نے اپنی ایک رپورٹ “نسل کشی کی اناٹومی” میں کہا کہ اس بات کے معقول شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

فرانسسکا البانی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ اسرائیل نے نسل کشی کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت درج 5 میں سے 3 کی خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں مختلف گروپ کے ارکان کو قتل کرنے، انھیں شدید جسمانی یا ذہنی اذیت دینے میں ملوث رہی ہے۔ فرانسسکا البانی اپنی اس رپورٹ کو آج ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کریں گی۔

دوسری جانب جنیوا میں اسرائیل کے سفارتی مشن نے کہا کہ فرانسسکا البانی کی اس رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.