...

آسٹریلیا نے ون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز میلبرن میں 4 نومبر سے ہوگا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو شیڈول ہوگا۔

اسی طرح ٹی20 کے میچز برسبین میں 14، سڈنی میں 16 اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلے جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.