ڈی آئی خان میں آپریشن : چار دہشت گرد ہلاک، فائرنگ سے سابق سرکاری افسر بھی جاں بحق

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے تاہم زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔ تشکر نیوز کے مطابق ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے ایریا کوٹ کندیان میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل تھے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کرنے والی ٹیم پر بے تحاشا فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد اور دیگر سامان برامد ہوا ہے، دہشت گردوں میں ایک افغانی بھی شامل ہے۔

 

 

ا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!