ایم کیو ایم عام انتخابات میں دھاندلی کیلئے فری ہینڈ چاہتی ہے، وقار مہدی

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سینیٹر وقار مہدی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم عام انتخابات میں دھاندلی کے لیے فری ہینڈ چاہتی ہے، ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے خوفزدہ ہے، کراچی کے عوام اس بار ایم کیو ایم کو اپنا ووٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے انتخابات سے بھاگنے کی تیاری کر رہی ہے، بشیر میمن کو بطور آئی جی پولیس دھاندلی کرانے کا تجربہ ہےانہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دھاندلی کر کے ن لیگ کو جتوایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!