...

جناح ائیرپورٹ سے 50 ہزار سعودی ریال اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمزمحمد فیصل

  کراچی(تشکرنیوز)  پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ انفورسمنٹ نے جناح انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد فیصل نے بتایا کہ ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے شک کی بناء دبئی جانے والے مسافر کے سامان کی جانچ پڑتال کی تو مسافر کے سامان سے 50ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔

محمد فیصل نے بتایا کہ اسد احمد نامی مسافر پرواز ای اے603 سے دبئی جارہا تھا۔ مسافر نے سعودی ریال اپنے بیگ میں چھپائے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 5ہزار ڈالر یا اسکے مساوی غیرملکی کرنسی لیجانے کی اجازت ہے لیکن مسافر مقررہ حد سے دوگنا زائد 37لاکھ پاکستانی روپے مالیت کے سعودی ریال ہمراہ لیجانے کی کوشش کررہا تھا۔

حکام نے کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے برآمدہ کرنسی ضبط کرلی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.