اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ 8 کاروائیوں میں 280 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار۔
ملتان ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 740 گرام آئس برآمد۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 54 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں دو مختلف کاروائیوں میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسلز سے 14 گرام ویڈ برآمد۔
ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر 2 ملزمان سے 204 کلو چرس برآمد۔ لکپاس مستونگ سے 62 کلو مارفین برآمد۔
پشاور ٹول پلازہ کے قریب سے 13 کلو ہیروئن برآمد۔ جی ٹی روڈ جہلم پر مسافر سے190 گرام چرس برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔