...

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات  کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں برادرممالک کے تاریخی مضبوط تعلقات کواجاگرکیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے لیے گرمجوشی پر مبنی جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے علاوہ سعودی وزیر دفاع، معاون وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.