بیٹے کی پیدائش کے بعد بھارتی حکومت ہراساں کررہی ہے، سدھو کے والد کا انکشاف

نئی دہلیبھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھارتی پنجاب حکومت کی طرف سے اُنہیں ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

بلکور سنگھ اور اُن کی اہلیہ چرن کور نے اپنے اکلوتے بیٹے سدھو موسے والا کی موت کے تقریباً دو سال بعد 17 مارچ کو اپنے دوسرے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھی۔

اب بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد، سدھو موسے والا کے والد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارا شبھ دیپ (سدھو) واپس مل گیا ہے لیکن بیٹے کی پیدائش کے بعد سے پنجاب حکومت مجھے پریشان کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!