منشیات نیٹ ورک چلانے والے تین اہم ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

کراچی (تشکرنیو) پرانا گولیمار میں منشیات نیٹ ورک چلانے والے تین اہم ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت دھر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروشان ریاست جدگال اور کاشف ڈاڈا کے فرنٹ مین شامل ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔ ملزمان 1- اجے عرف ایان، 2- عمر اور 3- لعل محمد کو ٹارگٹڈ کاروائی میں پرانا گولیمار سے گرفتار کیا گیا۔ عارف اسلم راؤ

گرفتار ملزمان عمر اور اجے منشیات فروش ریاست جدگال اور کاشف ڈاڈا کے منیجر ہیں جوکہ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں انکا منشیات نیٹ ورک آپریٹ کرتے ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔ گرفتار ملزمان گینگ وار سرگرمیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔ عارف اسلم راؤ گرفتار ملزم لعل محمد نے دوران انٹروگیشن گینگ وار کے کارندوں کو اپنے گھر میں پناہ دینے سمیت انکا اسلحہ گھر میں رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد غیرقانونی پستول، ایمونیشن اور 173 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ عارف اسلم راؤ۔ ملزمان کو ایس پی سائیٹ ڈویژن عاطف امیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر مختیار پہنور نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!