کراچی (تشکرنیوز) تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے بانی مرحوم جنرل حمید گل کے فرزند عبداللہ حمید گل کی ہدایت پر شہیدوں کو خراج تحسین ۔شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے شہید جوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ تحریک جوانان پاکستان کشمیر کی جانب سے طوبیٰ مسجد میں ادا کی گئی ۔غائبانہ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
شرکا کا کہنا تھا کہ یہ قربانیاں مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کراچی ڈویژن کے صدر نور حسن نوری نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ جوان تیس ہزار روپے کے لیے نہیں کھڑے ہیں بلکہ یہ قوم کے لیے کھڑے ہیں
پاکستان کی سرحدوں پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں ۔ سرحدوں پر کھڑے اپنے جوانوں کو کہتا ہوں کہ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں پرشگاف انداز میں کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے جوانوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں وہ غدار ہیں ۔ہم ایسے عناصر کے خلاف ہیں اور رہیں گے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے باور کرایا وہ ان کے خلاف بات بھی نہیں کرنا چاہتے یہ لوگ غدار ہیں انھوں نے کہا کہ وہ تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے بانی مرحوم جنرل حمید گل کے فرزند عبداللہ حمید گل کی ہدایت پر اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ نماز جنازہ میں تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی