بشریٰ انصاری کا علامہ اقبال کے اشعار والی چادر اوڑھ کر طنزیہ تبصرہ

  کراچیپاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار والی چادر اوڑھ کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی۔

تصویر میں بشریٰ انصاری کو چادر اوڑھے دیکھا جاسکتا ہے جس پر اُردو زبان میں چند اشعار تحریر ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں میں نے ایسی چادر اوڑھی جس پر شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری لکھی ہوئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن میں طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر اردو پڑھنی آتی ہوگی تو سمجھ آجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!