پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر میچ میں بابراعظم نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 79 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم اس میچ میں زلمی کے کپتان بابراعظم نے سال 2024 میں ایک ہزار ٹی20 رنز بنانے کا ہندسہ عبور کیا بلکہ تیسری بار پی ایس ایل کے ایک ہی ایڈیشن میں 500 رنز تک پہنچنے کا کارنامہ بھی سرانجام دیا۔
اس سے قبل بابراعظم نے 2021 کے ایڈیشن میں 554 اور 2023 میں 522 رنز بنائے تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابراعظم سے قبل محمد رضوان پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں 500 سے زائد بنانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے 2021 میں 500 رنز کے ساتھ انجام دیا، اس کے بعد 2022 میں 546 اور 2023 میں 550 رنز بنائے تھے۔