...

اسرائیل کی امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر گولہ باری؛20 شہید، 150 زخمی

غزہفلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کے تقسیم کے مرکز پر عوامی ہجوم پر اسرائیلی فوج کی گولی باری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی جب کہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجن سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ طبی امداد کی فراہمی کی سہولیات کا فقدان ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی غزہ کے جنوبی سرحدی شہر رفح میں اقوام متحدہ کے خوراک کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی اور اقوام متحدہ کے ادارے یونرا کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔
اسی طرح گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی امدادی سامان لینے کے لیے جمع ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 760 زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ماہ ہی ہیلی کاپٹر سے امدادی سامان کے پیکٹس پھینکنے کے دوران پیراشوٹ نہ کھلنے کے باعث ایک بھاری بھرکم پیکٹ راکٹ کی رفتار سے اپنی چھت پر امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گرا تھا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.