میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اے ٹی سی کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جمعرات کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ممبر پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

اے ٹی سی کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔

اشتہاری قرار دیئے جانے والے دیگر ملزمان میں محمد قاسم ،ملک حیدر ،ثمر ،عدنان اشرف شامل ہیں۔

خیال رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!