چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

چاول کی برآمدات سے 1.980 ارب ڈالر کا زرمبادلہ موصول

ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2023 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.980 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.174 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 68.57 فیصدزیادہ ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق جنوری میں چاول کی برآمدات کاحجم 443.60 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو دسمبرمیں 467.75 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 168.81 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.111 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو482.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 334.18 ملین ڈالرتھا، نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 1.497 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 840.57 ملین ڈالر تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!